اوکاڑہ، رشتہ دینے سے انکار پر دو بہنیں اغوا، مقدمہ درج

December 07, 2019

اوکاڑہ میں دو بہنوں اقراء اور مصباح کو رشتہ دینے سے انکار پراغوا کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بہنوں کو ریشم پورہ سے اغوا کیا گیا۔

بی ڈویژن پولیس نےاقرا ءاورمصباح کے اغوا کا مقدمہ والد سرور خان کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مقدمہ ملزم شہزاد،عامر اورتین نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔