مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

December 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے اور عبوری ضمانت سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

لیگی نائب صدر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹانے اور عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

انہوں نے یہ درخواست اپنے وکیل امجد پرویز ملک کے توسط سے دائر کی۔

مریم نواز نے اپنی درخواست میں وفاق، ایف آئی اے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھچئیرمین قومی احتساب بیورو (نیب) اور ڈی جی نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مریم نواز نے موقف اپنایا کہ والد کی صحت تشویشناک ہے ان کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے، انتہائی نگہداشت کے وقت والد کے ساتھ نہ ہونے پر سخت ذہنی دباؤ میں ہوں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی استدعا کی کہ انہیں ایک مرتبہ 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور ان چھ ہفتوں کا وقت بیرون ملک روانگی کے دن سے شروع کیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع پاسپورٹ بھی انہیں واپس دیا جائے۔

لیگی رہنما کی درخواست پر 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔