رینجرز نے نایاب پرندے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

December 07, 2019

نایاب نسل کے آٹھ پرندوں کی مالیت تقریباََ 12 ملین ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کے آٹھ باز برآمد کئے گئے جن کی مالیت تقریباََ 12 ملین ہے۔

کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کے آٹھ باز برآمد کئے گئے

برآمد کئے گئے نایا ب نسل کے باز کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔