ن لیگی وفد آج نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرے گا

December 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ن لیگی وفد آج نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرے گا

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما آج نواز شریف سے ملاقات کریںگے۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے ن لیگ کا وفد لندن پہنچ چکا ہے، جن میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی موجود ہوں گے۔

لیگی رہنماؤں کی نوازشریف سے ملاقات سے پہلے ظہرانے پر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ن لیگ کے رہنما ظہرانے پر مشاورت کے بعد ایون فیلڈ اپارٹمنٹ جائیں گے۔