مولانا فضل الرحمٰن سے پوچھیں استعفیٰ کس دسمبر میں آئیگا،شیخ رشید

December 08, 2019

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے پوچھیں استعفیٰ کس دسمبر میں آئے گا؟ کیونکہ حکومت تو اپنے پانچ سال پورے کرے گی، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ بھی ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا۔ یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں مزید ملازمتوں کی گنجائش پیدا ہوگی ہم تین سال میں راولپنڈی کی شکل بدل دیں گے۔