بدھ تک الیکشن کمشنر اور ارکان کا فیصلہ ہوجائے گا، پرویز خٹک

December 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بدھ تک الیکشن کمشنر اور ارکان کا فیصلہ ہوجائے گا، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے رابطے ہو چکے ہیں، بدھ تک چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرریوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن سے تاحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹکا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لیگل ٹیم کے ساتھ مل کر حکومت فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ ووٹ بے شک کوئی نہ دیے، کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا۔