شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بے آبرو کرنے تشدد کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

December 09, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شادی کاجھانسہ دیکر لڑکی کو بے آبرو کرنے اور تشدد کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات کو (س) نے بتایا کہ اس کا شیخ وہاب شاہین کیمسٹ والے سے اڑھائی سال سے رابطہ تھا جس نے اسے شادی کا جھانسا دیکر جنسی تعلقات بنا لئے۔ مدعیہ کی ضد پر شیخ وہاب نے 16جولائی کو ہمارے گھر اپنے دوستوں ملک رضا اور فرحان کی موجودگی میں میرے ساتھ نکاح کیا۔ دوران نکاح میری والدہ اور خالہ زینب بھی موجود تھیں۔ دسمبر میں ہم دونوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھی گئے۔ کچھ عرصہ پہلے شیخ وہاب پسٹل لیکر میری والدہ کے گھر میں داخل ہوا اور مجھے زدوکوب کیا اور مجھے ساتھ چلنے کو کہا اور دھمکی دی کہ اگر تم میرے ساتھ نہ گئی تو میں تمہیں اور تمہاری والدہ کو جان سے مار دونگا۔ میں نے تنگ آکر عدالت میں خلع دائر کردی جس کی آئندہ پیشی 10دسمبر ہے۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹر مسعود اقبال نے بتایا کہ مدعیہ کا کہنا ہے کہ ملزم اسے اپنی بیوی نہیں مانتا۔