پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گڈ گورننس میں سول سروس کے کردار پر سیمینار

December 09, 2019

لاہور ( خصوصی نمائندہ ) پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "صوبائی خودمختاری اور گڈ گورننس میں سول سروس کا کردار۔آئینی تناظر میں" کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید، پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان،پارلیمانی سیکرٹری مامون جعفر،ایم پی اے عظمی کاردار پی ایم ایس سے تعلق رکھنے والے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔صدر پی ایم ایس پنجاب نوید شہزاد مرز انے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پنجاب میں گڈ گورئنس کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اورآئین پاکستان کے مطابق صوبائی خود مختیاری کے حقیقی تصور کو اجاگر کرنے اور صوبے کو آئین کی اصل روح کے مطابق چلانے پر زور دیا صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی خود مختیاری اور گڈ گورننس کے حصول کے لیے پی ایم ایس کو مین سٹریم میں لایا جائے گا ۔ نذیر چوہان نے کہا کہ پی ایم ایس کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔