سارک چارٹر اہم ہے، علاقائی ترقی،برابر مواقع پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سارک چارٹر اہم ہے، علاقائی ترقی،برابر مواقع پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے 35ویں سارک چارٹرڈے پر رکن ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن دور اندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیاءکی ترقی کے لئے سارک چارٹر مرتب کیا‘ سارک چارٹر اہم ہے‘ آج کا دن خطے سے غربت، جہالت اور بیماری کے خاتمے کی جانب ہماری توجہ مبذو ل کراتا ہے، پاکستان برابری کے مواقع‘ انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

35ویں سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یقین ہے برابری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

یہ دن ہمارے کاندھوں پر عوام کی ذمہ داریوں اور ان کی لیڈروں سے غربت، ناخواندگی، بیماریوں اور ترقی پذیری جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے توقعات کی یاد دلاتا ہے۔