شریف فیملی کے لندن فلیٹس ثابت کرنے میں 5 سال لگے‘فواد

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شریف فیملی کے لندن فلیٹس ثابت کرنے میں5 سال لگے‘فواد

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے افغانستان بھی جانا ہوتا تھا تو براستہ لندن جاتے تھے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات ثابت کرنے میں پانچ سال لگے کہ لندن میں نوازشریف اور فیملی جن اپارٹمنٹس میں رہتی ہے وہ ان کی ملکیت ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب معاملہ عدالت میں آیا تو انتہائی سنجیدگی سے پکا منہ بنا کر ملکیت سے انکار کر دیا، اب پھر وہیں مقیم ہیں۔