آسٹریلیا ،مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے میں موجود 60 سالہ پائلٹ اور 71 سالہ مسافر ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیارے کو ایک نجی پراپرٹی پر اتارنے کی کوشش کے دوران ایک درخت سے ٹکرا کر بے قابو ہوگیا ہو تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔