پہلے کرپشن چھپ جاتی تھی اب نہیں چھپتی، وزیراعظم

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پہلے کرپشن چھپ جاتی تھی اب نہیں چھپتی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں پر پھول پھینکنا ایسا ہی ہے کہ کوئی آپ کا گھر لوٹ لے اور آپ اس پر پھول برسائیں، پہلے کرپشن چھپ جاتی تھی اب نہیں چھپتی۔

اسلام آباد میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر ’’ کرپٹ ایپ‘‘ کی لاؤنچنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر نے 400 سے زائد وزیر کی سطح کے کرپٹ افراد کو جیل میں ڈالا۔

عمران خان نے کہا کہ جو کرپٹ قومیں ہیں وہ سب سے غریب ہیں، جہاں کرپشن نہیں وہ سب سے امیر ہیں، امریکا میں 30، 30 سال بعد بھی لوگوں کو کرپشن پر پکڑ لیا جاتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کرپشن عام ہوجائے تو عوام پر خرچ ہونے والا پیسا لوگوں کی جیب میں چلا جاتاہے اور پھر پیسا ملک سے باہر بھجوا کر دُگنا نقصان کیا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں کرپشن ہو وہاں سرمایا کاری نہيں آتی، ملتان کے لوگ کہتے ہیں کہ میٹرو نہیں چاہیے، انہیں زبردستی پکڑادی گئی اور وہ اب خالی چل رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عجیب باتیں ہم سنتے ہیں کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، قوم کی بقا اور عظیم قوم بننے کے لیے کرپشن کے خلاف جہاد میں ساری قوم کو شرکت کرنا پڑے گی اور جب نوجوان خود کرپٹ لوگوں کے پیچھے جائيں گے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔