کلید بردارروضہ رسولؐ کی چوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی سےملاقات

December 10, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نےپاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر و دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ نوری محمد علی نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے خصوصی دعاکرائی۔