قطر ٹی ٹین لیگ “ کا پہلا ایڈیشن اپنی آب و تاب کے ساتھ شروع

December 10, 2019

کراچی (محمد ناصر) ”قطر ٹی ٹین لیگ “ کا پہلا ایڈیشن اپنی آب و تاب کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔ لیگ کے تمام سنسنی خیز مقابلے پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے منظور شدہ 10 اوورز پر مشتمل یہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ”قطر کرکٹ ایسوسی ایشن“ کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹی ٹین لیگ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں ”فیلکن ہنٹر، ہیٹ اسٹورمرز ، سوئفٹ گلوپرز، فلائنگ اوریکس، پرل گلیڈی ایٹرز اور ڈیزرٹ رائیڈرز “شامل ہیں“۔ تمام مقابلے دوحہ کے ”ایشین ٹاؤن انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم“ میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ میں منگل کو چار ٹیموں کے درمیان دو کانٹے دار مقابلے ہوں گے ۔ پہلا میچ پرل گلیڈی ایٹرز اور ڈیزرٹ رائیڈرز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ فلائنگ اوریکس ہیٹ اسٹورمرز کے مابین ہوگا۔