ہفتے کا مندی سے آغاز،100انڈیکس 289پوائنٹس کم ہوگیا

December 10, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کا دباو ،نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مندی کا رحجان غالب رہا ، 100انڈیکس میں 289پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ،سرمایہ کاری مالیت 27ارب روپے گھٹ گئی ،مارکیٹ ٹرن اوور بھی نمایاں کم رہا ،تفصیلات کے مطابق پیر کو اگرچہ مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن پھر مارکیٹ میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباو دیکھا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور یہ سلسلہ مارکیٹ کے اختتام تک برقرار رہا ،اور 100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے 40442.81پوائنٹس پر آگیا جبکہ 30انڈیکس بھی 147.71پوائنٹس کی کمی سے 18450.97پوائنٹس پر بند ہوا۔