ماڈل کورٹس،337مقدمات کے فیصلے،5مجرموں کو سزائے موت

December 10, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 465ماڈل کورٹس نے 9دسمبر کو 337مقدمات کا فیصلہ سناکر5مجرموں کو سزائے موت، 10مجرموں کو عمر قید، دیگر16 کو کل 29سال2 ماہ 28 دن قید، 4368300روپے جرمانہ کیا، جبکہ زیرسماعت کیسز میں 404افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 20اور منشیات کے 43 مقدمات کا فیصلہ سنایا ،پنجاب میں قتل کے 6اور منشیات کے14، سندھ میں قتل کے 9اور منشیات کے15، خیبر پختونخوا میں قتل کے 4اور منشیات کے7 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 1اور منشیات کے 7مقدمات کا فیصلہ ہوا۔