نیشنل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کااحتجاج،پولیومہم کےبائیکاٹ کی دھمکی

December 10, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگرمحکموں کی ایمپلائز یونینز کے عہدے داروں نے نیشنل ہیلتھ ایسوسی ایشن پنجاب کی صدررخسانہ انور و دیگر عہدے داروں کی برطرفی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری ملازمتوں پر بحال کیا جائے بصورت دیگرپورے پنجاب میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی اور 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔مطالبات کے حق میں نیشل ہیلتھ اور دیگرمحکموں کی تنظیموں کے عہدے داروں و ملازمین نے گزشتہ روزچوک کچہری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں نیشنلہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور ،ضلعی صدر شازیہ ارشد۔،جنرل سیکرٹری یاسمین ناز ،سینئر نائب صدر عبدالقدیر ،رابط سکیرٹری رابعہ بصری ،مہر اشرف ساقی ،تحسین اختر ،دلاور عباس ،سید عرفان ہاشمی ،شیخ شاہد حسین،نسرین گل ،غزالہ،کوثر ،قمر النساء ،سلمی نواز ،نسیم اختر ،کوثر پروین ،فہمیدہ بی بی،غلام خدیجہ ،طاہر عباس ،فرحت عباس ،نوید ہاشمی ،عبدالرشید سمیت درجنوں ملازمین نے شرکت کی۔مظاہرین نے محکمہ صحت پنجاب کےخلاف نعرے بازی کی۔