متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والے پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز عدم ثبوت پر بری

December 11, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت میں شہریوں کے اغوا اور قتل کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عدم شواہد پر 5مبینہ ٹارگٹ کلرز اور 4مفرور ملزمان کو بری کردیا،بری کیے گئے ملزمان کا تعلق پولیس نے متحدہ لندن سے ظاہر کیا تھا، جن میں نورالدین عرف لال بال، محمد کامران عرف مکینک، یونس عرف لمبا ، صلاح الدین اور آصف علی عرف مستری شامل ہیں، سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم نورالدین کے پولیس کو دیئے گئے اعترافی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مفرور ملزمان میں سلیم شیخ، حیات، راجہ اور راشد جمیل شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان نے اورنگی ٹائون سے ہوٹل چلانے والے آزاد حسن کو اغوا کرکے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے لاش پلاسٹک بیگ میں ڈال کر کچرا کنڈی میں پھینک دی گئی تھی جبکہ ملزمان کے خلاف پاکستان بازار اور پیر آباد تھانے میں مقدمات درج تھے۔