پاکستان کرکٹ ٹیم راولپنڈی میں آخری 3 ٹیسٹ سے ناکام

December 11, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گذشتہ تین ٹیسٹ میچز ہارچکی ہے۔ تاریخ کے حوالے سے تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستان یہاں سری لنکا کے خلاف نہ صرف فتح سے محروم ہے بلکہ ایک ٹیسٹ ہار بھی چکا ہے، اس سے زیادہ خطرناک بات ہے کہ پاکستان یہاں اب تک کھیلے گئے آخری تینوں ٹیسٹ میچ ہار گیا۔ اپریل 2004 میں بھارت اننگز اور 131 رنز ، فروری 2000 میں سری لنکا نے 2 وکٹ اور اکتوبر 1998 میں آسٹریلیا اننگز اور 99 رنزسے فتح حاصل کی ۔ پاکستان نے یہاں آخری کا میابی نومبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اننگز اور 29 رنز سے حاصل کی تھی اس سے قبل کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 اس نے زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیتے جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ڈرا کھیلے۔ مجموعی طور پر یہاں کھیلے گئے 8 میچز میں سے پاکستان 3 جیتا اور 3 ہارا جبکہ 2میچز ڈرا رہے ۔ سری لنکا آخری 4 میچز میں سے 3 جیتا اور ایک ہارا ہے ، سری لنکا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھاتہ کھول چکا ہے اور پاکستان صفر پر ہے۔