نیٹ بال ٹیم کیلئے سلیکشن کمیٹی قائم

December 11, 2019

اکراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے لئے چھ رکنی سیلکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابقسید توقیر احمدچیئرمین اور سید گوہر رضا سیکٹری ہوں گے ممبران میں محمد ریاض، شازیہ یوسف، انوار احمد انصاری اور اعجاز الحق شامل ہیں۔