انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

December 11, 2019

سرینگر (جنگ نیوز)انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ منایاگیا،ادھر 128 ویں روز بھی وادی میں نظام زندگی مفلوج رہا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ منایا، جس کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروانا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر یومِ سیاہ منانے کی کال دی تھی۔یومِ سیاہ کے موقع پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کے لیے مقبوضہ وادی میں مکمل شٹ ڈاؤن رہا۔