دُعا منگی کا اغوا پولیس کی نااہلی ہے، سعید غنی

December 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات سعیدغنی نے کہا ہے کہ ڈیفنس میںدُعا منگی کا اغوا پولیس کی نااہلی ہے، دادو میں جاں بحق بچی گل سما کے پوسٹ مارٹم کے نتیجے میں ایسی کوئی علامت سامنے آئی کہ بچی کو سنگسارکیاگیا ہو، گل سما بچی کو پتھر لگنے سے گردن کی ہڈی ٹوٹی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی‘منگل کو سندھ اسمبلی میں حکومت سندھ کی جانب سے پالیسی بیان دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ آگئی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بچی کو سنگسار نہیں کیا گیا بلکہ پتھر لگنے سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹی اور اس طرح اس کی موت واقع ہوئی‘سعید غنی نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں بھی سنگساری کا کوئی ذکر موجود نہیں،بغیر تصدیق کہ حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جس پر الزام تھا کہ اس نے جرگہ کرایا وہ پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا ہے تاہم ہم نے تحقیقات سے پہلے سیاسی مخالفت میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میںگل سما کے والدین سے معافی مانگتاہوں،منفی خبروں کی وجہ سے ہمیں بطورحکومت بچی کے والدین کوحراست میں لیناپڑا۔