راولپنڈی کے 6ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے

December 11, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے راولپنڈی کے 6ڈی ایس پیزکے تقررو تبادلے کردئیے۔ڈی ایس پی محمدنوازکوایس ڈی پی اوفتح جنگ ضلع اٹک ،ڈی ایس پی محمدسکندرکوایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں ،ان کے پیش روڈی ایس پی طاہرکاظمی کوایس ڈی پی اوٹیکسلاسرکل،ڈی ایس پی فرحان اسلم کوایس ڈی پی صدرراولپنڈی سے ایس ڈی پی اوپسرورسیالکوٹ،جب کہ ان کے پیش روڈی ایس پی محمدالیاس کوایس ڈی پی اوصدر راولپنڈی ،ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم ون راولپنڈی سیدذوالفقارعلی گیلانی کوایس ڈی پی اوشاہ پورضلع سرگودھا تعینات کردیاگیا۔