لبنان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لبنان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

لبنان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دارالحکومت بیروت اور کئی دوسرے شہر پانی میں ایسے ڈوبے کہ گاڑیوں کی جگہ سڑکوں پر کشتیاں چل پڑیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں سیلاب کی کیفیت ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ پانی کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولا جاسکے۔