ہانیہ عامر کے ساتھ ناروے میں دھوکا ہوگیا

December 12, 2019

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک)اپناگھرہی اچھا ہے،میرے ساتھ ناروے میں دھوکا،کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ،اطلاعات کےمطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میری ساتھ ناروے میں بہت بڑا دھوکا ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کی تفصیل بیان کی اور بتایا کہ یہ بہت غلط ہورہا ہے۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ’میرے ساتھ دھوکا ہوگیا کیونکہ یہ ملک بہت مہنگا ہے، ٹیکسی کی سواری (اوبر رائیڈ) کے 25 ہزار روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں، یہ جو کچھ ہے بہت غلط ہورہا ہے‘۔ہانیہ نے اپنی ایک اور ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے اوسلو میں خریداری شروع کردی، ائیرپورٹ ، مارکیٹوں اور دیگر دکانوں سے بہت سارا میک اپ خریدا۔ اداکارہ نے اپنی خریداری کی لائیو ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ’یہ ملک بہت مہنگا ہے اور ہم اوقات سے باہر نہیں جانا چاہتے، اسی لیے سستی دکانیں تلاش کررہے ہیں‘۔علاوہ ازیں ہانیہ عامر نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔