سوات ، لیگی رہنماء فیروز شاہ فائرنگ سے شہید ،ڈرائیورزخمی

December 12, 2019

سوات، مینگورہ (نمائند گان جنگ)سوات تحصیل کبل کے علاقہ کانجو دمغار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق قومی اسمبلی امیدوار فیروز شاہ ایڈوکیٹ شہید ،ڈرائیورزخمی ہوگیا،۔پولیس کے مطابق س فیروز شاہ نماز مغرب بعد گھر جا رہے تھےشرپسندوں حملہ کر دیا، سر اور سینے میں گولیاں لگیں، ملازم قاسم کی حالت تشویشنا ک ،لاش اور زخمی کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف
سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔