شہداء کی قربانیوں سے چین کی نیند سوتے ہیں‘ ہائی وے پٹرول

December 12, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصد شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو بھی روکنا ہے۔ وہ پنجاب پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کے ایس پی راجہ شاہد نذیر اور پی ایچ پی کے اڑھائی سو افسران اور جوانوں کے ساتھ پولیس لائن راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فورس جوانوں کے بغیر کام نہیں کر سکتی۔ جو ملازم اچھا کام کریگا اسکی کارکردگی کو سراہا جائیگا۔ انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ بائیس میل کا وزٹ کیا ۔ انہوں نے چکوال کے اے ایس آئی سجاد حیدر شہید کی بیوہ‘ بچی اور والدہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘ انکی قربانیوں کی وجہ سے آج کروڑوں انسان چین کی نیند سوتے ہیں۔