فن لینڈ پر خواتین کا راج قائم

December 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فن لینڈ پر خواتین کا راج قائم ہوگیا۔ نومنتخب خاتون وزیراعظم سنا مارین اوران کی 19 رکنی کابینہ میں 12 وزراء بھی خواتین ہیں۔

اوسط عمر کے اعتبار سے فن لینڈ کی یہ کابینہ دنیا کی سب سے جوان کابینہ ہے، جس میں شامل وزراء کی اوسط عمر 33 سال ہے۔

وزیراعظم سنا مارین دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں۔ ان کی کابینہ میں بھی زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔ سنا مارین فن لینڈ کی اب تک بننے والی تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنا مارین پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیر اعظم بنی ہیں اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔

سالہ سنا مارین کا تعلق فن لینڈ کی معروف سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) سے ہے اور وہ گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم اینتی رینے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم بنی ہیں۔

34سالہ سنا مارین وزیراعظم بننے سے پہلے وزیرٹرانسپورٹ تھیں۔