لاہور سے بہاولپور تک دھند کے باعث حد نگاہ کم

December 13, 2019

لاہور سے بہاولپور تک ہلکی بارش اور دھند سے حد نگاہ کم ہو گئی،جس کی وجہ سے سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے مراکہ، چوہنگ اور موہلنوال مانگا منڈی میں بارش کے ساتھ دھند ہے۔

اسی طرح بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور ملتان کے نواح میں بارش کے ساتھ دھند کی چادر تنی ہے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 سے 150 میٹر تک ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے شاہراہوں پر پھسلن ہے، اس لئے گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے۔