انگلینڈ نے پاکستان خواتین کیخلاف دوسرا ون ڈے جیت لیا

December 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

انگلینڈ نے پاکستان خواتین کیخلاف دوسرا ون ڈے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ خواتین نے دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں بھی پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی۔ جمعرات کو کوالالمپور میں انگلینڈ نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دےکر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ انگلینڈ نے نتالی سِوّر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 4 وکٹ پر 327 رنز بنائے ۔ پاکستان ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 86 رنز بنانے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر انگلش کپتان ہیتھر نائٹ کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔تیسرا میچ 14 دسمبرکو کھیلا جائے گا۔