آغا سراج کے اہلخانہ سمیت11مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم

December 13, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے اہلخانہ سمیت گیارہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہار کی مدد سے 17دسمبر تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ریفرنس کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیا گیا، اخبارات میں اشتہار ضابط فوجداری کی سیکشن 87 کے تحت درج کرایا گیا ہے، مفرور ملزمان میں آغا شہباز، محمد عرفان، سید محمد شاہ، گلبار لوہار و دیگر شامل ہیں،عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہار کی مدد سے17دسمبر تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔