ماڈل کورٹس،292مقدمات کا فیصلہ،ایک مجرم کو سزائے موت

December 13, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 465ماڈل کورٹس نے بارہ دسمبر کو 292مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز 177افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 25اور منشیات کے 33مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ پنجاب میں قتل کے 10اور منشیات کے7، اسلام آباد میں منشیات کے ایک، سندھ میں قتل کے 13اور منشیات کے15، خیبر پختونخوا میں منشیات کے7 جبکہ بلوچستان میں قتل کے2 اور منشیات کے 3مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ ایک مجرم کو سزائے موت 8 کو عمر قید دیگر11 کو کل 32سال8 ماہ 5 دن قید اور 3586300 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔