سڑکوں کے پیچ ورک کی رپورٹ تیار

December 13, 2019

لاہور (اکنا مک رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سیف انجم کی ہدایت پر سڑکوں کے پیچ ورک کی رپورٹ تیارکر لی گئی ہے۔ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ابتدائی طور پر 18 سڑکوں پر پیچ ورک کے لئے تصویری فہرست بنا لی ہے۔ مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ مرمت و بحالی کی فہرست میں شامل ہیں۔