زکریا یونیورسٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سول پرنسپل لا کالج سمیت 5اہم سیٹوں پر تعیناتی کافیصلہ

December 13, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سول ،پرنسپل لا کالج سمیت 5اہم سیٹوں پر تعیناتی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور درخواستیں طلب کرلی گئیں ،پرنسپل لا کالج3سال کیلئے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سول مستقل، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ ، کمپیوٹر پروگرامر کنٹریکٹ، اور ٹرانسپورٹ آفیسر کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ، ا میدوار 30دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔