سپریم کورٹ، موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

December 13, 2019

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2019ء سے 5 جنوری 2020ء تک ہوں گی۔

رجسٹرار آفس کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام صوبائی رجسٹریوں پر بھی ہوگا۔

تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ 6 جنوری سے دوبارہ فعال ہو جائے گی۔