• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کر د ئیے ۔ سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔گرلز سکول سوا آٹھ بجے لگیںگے،جبکہ چھٹی سوا 2 بجے ہوا کرے گی ۔بوائز سکول ساڑھے بجے لگے گے جبکہ چھٹی اڑھائی بجے ہوا کرے گی ۔جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 12 بجے اور بوائز سکولز کو سوار بارہ بجے ہوا کرے گی ۔ سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگے گا ،جبکہ چھٹی ساڑھے 5 بجےہوا کرے گی۔سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین کی ٹی بی مرض کے حوالے سے سکریننگ دو مراحل میں کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں ٹیچنگ ، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شامل ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں رولر ہیلتھ سنٹرز، بنیادی مراکز صحت اور ڈسپنسری شامل ہیں ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عامر نذیر نے کہا کہ لاہور میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور سید مٹھا ہسپتال سے اس مہم کا آغا ز کر دیا ہے ۔اگلے ماہ میں لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت سپورٹنگ سٹاف کی سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔اگر کوئی کیس رپورٹ ہوا تو اس کو مفت ادویات کی سپلائی بھی شروع کر دی جائے گی ۔
تازہ ترین