آصف زرداری اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ

December 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آصف زرداری اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ

پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔

آصف علی زرداری سندھ حکومت کے ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہوائی جہاز میں آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون پر لینڈ کرے گا۔

آصف زرداری کے استقبال کے لیے پیپلز پارٹی نے تیاریاںمکمل کرلی ہیں، سابق صدر کی کراچی آمد کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اسپتال میںداخل کروا دیا جائے گا۔