کم عمر لڑکے کو ایڈنبرا یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی کی پیشکش

December 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کم عمر لڑکے کو ایڈنبرا یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی کی پیشکش

اسکاٹ لینڈ کے علاقے ساؤ تھ کوئینز فیری سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ لڑکے کو برطانیہ کی سب سے معروف یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی تعلیم حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

جی ہاں، 2006میں اپنے خاندان کے ہمراہ ہانگ گانگ سے اسکاٹ لینڈ منتقل ہونے والے 15سالہ وانگ پوک ایک مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں مگرا سکول کی تعلیم کے دوران ہی وانگ نے فارغ اوقات میں اسٹیٹسٹکس میں ماسٹرز کیا اور آئندہ برس وہ برطانیہ کی ایڈنبرا یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کر یں گے اوریوں وہ برطانیہ کے سب سے کم عمر پی ایچ ڈی سکالر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

13 سال کی عمر میں وانگ پوک نے اوپن یونیورسٹی سے ریاضی میں آنرز کی ڈگری حاصل کی تھی جبکہ گذشتہ ماہ شیفیلڈ یونیورسٹی سے اسٹیٹسٹکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد اب انھیں ایڈن برگ یونیورسٹی میں عوامی صحت میں ریسرچ کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی آفر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سب سے کم عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ریکارڈ 17 سالہ رتھ لارنس کے پاس ہے جنھوں نے سنہ 1989 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے یہ ڈگری حاصل کی تھی۔