وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

عمران خان نےجسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاک کینیڈا تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری تناؤ کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسئلے کا جامع اور پرامن حل ضروری ہے۔