ہندو ازم بالادستی کا ایجنڈا بھارت کو تباہ کردے گا،ثروت اعجاز قادری

December 14, 2019

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ہندو ازم بالادستی کا ایجنڈا بھارت کو تباہ کردے گا،مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون مسلم دشمنی پر مبنی ہے،مودی کا متنازعہ شہریت کا قانون انسانی حقو ق کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پر مبنی ہے، مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے خوفزدہ ہونیوالے منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے اقلیت دشمن قانون کے خلاف کارروائی عمل میں لائے،مودی پر انسانی حقوق اور مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کا قتل عام کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،اقوام متحدہ مودی کو انسانیت کا دشمن قرار دیکر دہشتگرد قرار دے،دنیا پر واضع ہوگیا بھارت میں امتیازی سلوک کے باعث اقلیتیں بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں،کشمیر میں مسلم نسل کشی آر ایس ایس کا دہشتگردانہ اور جنونی نظریہ ہے،مسلم نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموش انتہائی تشویشناک ہے،کشمیر میں مسلم نسل کشی کے بھیانک نتائج ہونگے خطے میں کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارتی متنازعہ شہریت قانون کی شدید مذمت اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا۔