مسلم لیگ (ن) کے تحت پی ایس 115اور 116ضلع غربی میں کرسمس تقریب

December 14, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحت پی ایس 115اور 116ضلع غربی میں ہیپی کرسمس ، نیوائیر کے حوالے سے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا،سابق وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل مہمان خصوصی تھے اس موقع پر خواجہ غلام شعیب ،ضلع غربی کے صدر حاجی صالحین تنولی،حاجی دین محمد لغاری، راجہ منشاء، کرامت چوہان، شہزاد بھٹی، پاسٹر ولسن، اور میزبان نعمان غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرسمس اور نیوائیر کی خوشیوں میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ شریک ہیں اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا،جبکہ کراچی کے نائب صدور محمد جاوید میاں، نعمان ہاشمی اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔