پیرس میں ڈسٹرکٹ پولیس نےدوران گشت ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا

December 14, 2019

پیرس (نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے لا ڈفینس کی ڈسٹرکٹ پولیس نے گشت کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پیرس کے قریب لا ڈیفنس کے فورکورٹ پر پولیس گشت پر دوڑتے ہوئے چاقو سے لیس ایک شخص چلایا ۔اور کہا میں تمہیں مار ڈالوں گا،جواب میں پولیس نے فائرنگ کردی جس سے وہ شخص ہلاک ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے پاس کوئی کاغذات نہیں تھے۔