عمران خان کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

عمران خان کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری رکھنے اور برطانوی وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔