ریلوے کے گریڈ 21 اور22 کے متعددافسرتبدیل

December 15, 2019

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے گریڈ 21اور گریڈ 20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ سیکرٹری ریلوے بورڈ کے طور پر کام کرنے والے سید مظہرعلی شاہ کو گریڈ 20میں ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ریلوے تعینات کر دیا ہے اسی طرح ایم ڈی ریل کوپ ارشد سلام خٹک کو سیکرٹری ریلوے بورڈ ‘ڈائریکٹر جنرل پلاننگ محمد یوسف کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 230کوچز ،پروجیکٹ ڈائریکٹر نیواسٹیشن شارخ افشارکو چیف انجینئر او ایل ہیڈ کواٹر ،چیف انجینئر او ایل ہیڈا کواٹر عامر محمود کو پروجیک ڈائریکٹر ڈی ٹی کراچی ،ڈپٹی ڈی ایس ٹیکنیکل عبدالحسیب کو ڈی ایس سکھر ،ڈی ایس سکھر محمد یوسف لغاری کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 820ایچ سی ڈبلیو مغل پورہ ،ڈپٹی سی سی پی ٹو محموالحسن کو سی سی ایس ہیڈا کواٹر ،سابق پی ڈی 75ڈی ای محفوط علی خان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس آر 100مغل پورہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر 230اینڈ 820سمیع اللہ خان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 300ٹریکشن موٹرز مغل پورہ تعینات کر دیا ہے ۔جبکہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سی او پی ایس گڈز کامران سعید کو ڈپٹی سی او پی ایس کوچنگ ہیڈا کواٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شہباز اقبال ملک کو ایس پی او ٹو ہیڈکواٹر ،ایس پی او ٹو عامر سمیع کو سینئر ایم ایم ایف ہیڈا کواٹر جبکہ اے ٹی او /اے سی او ٹو لاہور خفضہ زینب منور کو اے سی ایم تھری ہیڈکواٹر تعینات کردیا گیا ہے ۔