ہیڈماسٹر سکول آدھاگھنٹہ پہلے آئیں اور آدھا گھنٹہ بعدجائیں گے

December 15, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولزضلع ملتان نےسکول سربراہوںکو نئی ہدایت جاری کردیں جس کے مطابقتمام ہیڈماسٹر سکول وقت سے آدھاگھنٹہ پہلے آٗئیں گے اور آدھا گھنٹہ بعد میں جائیں گے جبکہ دیگر اساتذہ 15 منٹ کے فرق سے آئیں گے اور جائیں گے۔ نئے اساتذہ کی جوائننگ اور ریلیف رپورٹ اے ای او کو جمع کرانا ہوگی۔چھٹی کی درخواست آن لائن جمع کرانا ہوگی تاہم اس بات کا خیال رہے کہ وہ سکول اوقات میں نہ کی جائے کیونکہ سکول ٹائم میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ اس کو لاہور میں مانیٹرکیا جارہا ہے۔چھٹی لینے سے قبل ہیڈ ماسٹر کو اعتماد میں لیاجائے۔