کیڈٹ کالج پٹارو کے58ویں یوم والدین کی تقریب

December 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوم والدین کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے مناظر

کیڈٹ کالج پٹارو کے 58ویں یوم والدین کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کیڈٹ کالج پٹارو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہے، تعلیم کے میدان میں آگے بڑھے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ اقبال اور قائد اعظم نے مسلمانوں پر تعلیم حاصل کرنے کا زور دیا۔

انہوں نےاپنےخطاب میں کیڈٹس کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کالج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین طرزِ زندگی کا حصول بنیادی اسلامی تعلیمات کی پابندی میں مضمر ہے۔

تقریب میں گُھڑ سواری اور مارشل آرٹس کے مظاہروں کے علاوہ کیڈٹس کی تخلیقی کاوشوں پر مبنی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، اس موقع پر کیڈٹس نے پریڈ، پی ٹی، کراٹے اور جسمانی صلاحیتوں کے مظاہرے کیے جبکہ تعلیم کے ساتھ دیگر شعبوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ تقریب میں کمشنر حیدرآباد، ایم این اے صابر قائم خانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز بھی شریک تھے۔