نجی سیکٹر کے لیے 5 کھرب سے زائد کا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

December 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نجی سیکٹر کے لیے 5 کھرب سے زائد کا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت نے نجی سیکٹر کے لیے ساڑھے پانچ کھر ب روپے کا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں نجی سیکٹر کی شمولیت کے لیے ساڑھے پانچ کھر ب روپے کا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پروگرام کو پی ایس پی ڈی پلس کا نام دیا گيا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق مختلف شعبوں میں 53 منصوبوں کی نشاندہی ، منصوبوں میں انفراسٹرکچر، سوشل سیکٹر، انرجی، رئیل اسٹیٹ اورسیاحت کے شعبے نمایاں ہیں۔

ترجمان وزيراعظم ہاؤس کے مطابق منصوبہ متعلقہ وزارتوں کو جائزے کیلئے بھیج دیا گیا، پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد پورے ملک میں ہوگا۔