نواز شریف کا لندن میں مزید قیام کا امکان

December 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نواز شریف کا لندن میں مزید قیام کا امکان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مزید کچھ روز لندن میں ہی قیام کرسکتے ہیں۔

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن میں پریس کانفرنس کی۔

ان کاکہنا تھا کہ والد صاحب کے پلیٹ لیٹس مستحکم ہونے تک انہیں علاج کے لیے امریکا لے جانا مشکل ہوگا، اس لیے وہ مزید کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے پہلے نواز شریف کو صرف بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری لاحق تھی۔

نواز شریف کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ جیل جانے کے بعد والد صاحب کئی اور بھی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میاں نوازشریف کی بیماریوں کا ہر طرح سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیماٹالوجسٹ کی طرف سے کلیئرنس کا انتظار ہے، ابھی تک پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ڈاکٹر عدنان نے یہ بھی کہا کہ میاں نوازشریف کے برطانیہ میں مزید قیام پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، امریکا جانے سے قبل پلیٹ لیٹس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔