ناقص کارکردگی والی فیڈریشنز کا احتساب کیا جائے گا

December 16, 2019

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے سائوتھ ایشن گیمز میں پاکستانی دستے کی کار کردگی میں بہتری میں اعتراف کے بعد ان گیمز کے دوران جن کھیلوں میں پاکستان کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے اس کے حکام کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت کے حکام ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوش نہیں ہیں، کئی سابق ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے بھی اس کھیل میں دو فیڈریشن کی موجودگی کو کھیل کی تباہی قرار دیا ہے،پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے ۔گیمز میں پاکستان نے کبڈی،باکسنگ اور سوئمنگ میں بھی توقعات کے مطابق میڈلز حاصل نہیں کئے، جبکہ بیڈمنٹن میں بھی کار کردگی کو تسلی بخش تسلیم نہیں کیا جارہا ۔