بھارتی آبی دہشتگردی،عالمی بینک سے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

December 16, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز) بھارت سے آبی تنازعات پر عالمی بینک سے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا۔ مذاکرات میں بھارت کے متنازع آبی منصوبوں کشن گنگا اور ریتلے ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا جائے گا، انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا ہے، 5 روزہ دورے کے دوران پاکستانی وفد عالمی بینک کی اعلیٰ قیادت سے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد عالمی بینک کے ساتھ مذاکرات میں بھارت کے متنازع آبی منصوبوں کشن گنگا اور ریتلے ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا جائے گا اور پاکستان وفد کورٹ آف آربٹریشن کی تشکیل پر زور دے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائی پانی کی تقسیم کے حوالے سے سندھ طاس منصوبہ طے پایا تھا اور ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا ضامن ہے۔